Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

کورونا اور عام نزلہ زکام میں کیا فرق ہے؟

$
0
0

چین سے پھیلتے کورونا وائرس نے ہر اس شخص کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے جسے عام نزلہ، زکام، بخار یا وائرل فلو ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ناک بہنے اور چھینکیں آنے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا وائرس ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عام فلو اور کورونا میں بہت فرق ہے ، یہ بیماریاں سانس، ہوا اور عوامی مقامات سے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے والی ضرور ہیں مگر ان میں فرق ہے۔ کورونا وائرس میں ظاہر ہونے والی علامات کے مطابق متاثرہ شخص کو اچانک بخار، خشک کھانسی، جسم کے پٹھوں میں درد اور کھنچاؤ ہوتا ہے جبکہ چند افراد میں ان علامات کے ساتھ سر درد کھانسی میں خون کا آنا اور ڈائریا شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی تشخیص کا وقت 1 سے 14 دن ہے جبکہ 24 دن بھی لگ سکتے ہیں، اس وائرس کے علاج میں 2 ہفتے سے 6 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے ، مریض کے لیے یہ بہت تکلیف دہ وقت اور پریشان کن مرحلہ ہوتا ہے، اس وائرس کی تاحال کوئی ویکسینیشن نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اینٹی وائرل دوا دستیاب ہے ، اس وائرس کی بس علامات پر ہی مر یض کی دیکھ بھال کی جا سکتی ہے۔

موسمی نزلہ
اگر موسمی فلو کی بات کی جائے تو اس میں کورونا کی طرح اچانک سے علامات سامنے آتی ہیں جیسے کہ بخار، خشک کھانسی، ناک کا بہنا یا بند ہو جانا ، پٹھوں میں درد اور کھنچاؤ جبکہ اس میں گلے میں خراشوں کے ساتھ کھچ کھچ ہونا، اس کے علاوہ ڈائریا اور الٹی ہونا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ موسمی فلو میں مریض 4 دن سے ایک ہفتے کے دوران ٹھیک ہو جاتا ہے جبکہ اس میں زیادہ سے زیادہ وقت 2 ہفتے لگتا ہے اور، موسمی فلو کی ویکسین موجود ہے ۔

عام نزلہ زکام
عام نزلے میں ناک کا بہنا، چھینکیں اور گلے کی سوزش شامل ہے، اس کے ٹھیک ہونے کا عمل آہستہ ہوتا ہے جس میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کو ہلکا بخار، سر درد، جسم میں درد بھی ہو سکتا ہے۔ عام نزلہ زکام کی علامات مکمل ظاہر ہونے میں دو سے تین دن لگتے ہیں۔ اس کے لئے کوئی مخصوص دوا نہیں ہے، گھر میں موجود عام دواؤں یا ٹوٹکوں سے اس کا علاج کیا جاتا ہے۔ 

بشکریہ روزنامہ جنگ
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>