↧
افغانستان سے انخلاء کا امریکی منصوبہ : جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ
مثبت پہلو :
٭سنہ 1989-90ء کے عرصے میں مجاہدین کے سات (7) جنگی کمانڈر اور دو (2) سرپرست تھے‘ آئی ایس آئی اور سی آئی اے جبکہ اس وقت ان کا صرف ایک کمانڈر ہے اور وہی سرپرست بھی ہے اور رہبر بھی ہے۔ طالبان کی کمانڈ کا شمالی ڈھانچہ مزار شریف سے بدخشاں تک کے علاقے ملا عمر کے بیٹے کی کمان میں ہیں اورہرات سے نورستان تک کے جنوبی علاقے سراج الدین حقانی کی انتہائی مضبوط کمان میں ہیں۔ طالبان کی کمانڈ کا ہیڈ کوارٹر صوبہ قندوز میں ہے۔ افغانستان کے اسی فیصد علاقوں پر انہیں کنٹرول حاصل ہے جہاں پر شریعتی قوانین نافذ ہیں۔ یعنی ایک پورا حکومتی نظام موجود ہے۔
↧