↧
کیا پرویز مشرف کو سزا مل سکے گی؟
ان کے بقول ہمیں اپنی مرضی کے فیصلوں کی توقع رکھنے کی بجائے قانونی پہلوؤں کو پیش نظر رکھنا چاہیے: ''ان فیصلوں کو سیاسی آنکھ سے دیکھنے کی بجائے قانونی آنکھ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ قانون یہ کہتا ہے کہ آرٹیکل چھ صرف ایک بندے پر لاگو نہیں ہو سکتا بلکہ اس میں تعاون کرنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔‘‘ ایک سوال کے جواب میں سلمان عابد کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے تقویت پانے والی اسٹیبلشمنٹ کے مقابلے میں جمہوریت کو بالا دستی دینے کے لیے جمہوری سیاست دانوں کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی: ''یہ پاکستان کی زمینی حقیقت ہے، اگر سیاست دان سمجھوتے کر کے چھوٹتے رہیں گے تو پھو آمروں کے خلاف کارروائی کی توقع بھی نہیں رکھی جانی چاہیے۔‘‘
↧