Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

فیس بک معاشرے کیلئے خطرہ ہے ؟

$
0
0

امریکا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی سیلز فورس کے شریک سی ای او مارک بینیوف نے فیس بک کو ایک مرتبہ پھر معاشرے کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سیلز فورس کے سی ای او اور ٹائم میگزین کے مالک مارک بینیوف کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کا یہ پلیٹ فارم معاشرے کے لیے نئی سیگریٹ بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں سیلز فورس کے سی ای او فیس بک کو اپنی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اسے نوجوانوں کے خلاف غیرموزوں چیز قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ فیس بک کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹائم میگزین کے مالک کا کہنا تھا کہ یہاں یقینی طور پر اشتہار کے بارے میں سچائی موجود نہیں ہے، حتیٰ کہ وہ خود بھی یہ کہہ چکے ہیں۔ 

ہم اس وقت بد اعتمادی کے بحران میں چلے جاتے ہیں جب وینڈر خود ہی نہیں کہہ سکتے کہ سچ ان کی صف اول قدر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس مارک بینیوف نے مطالبہ کیا تھا کہ فیس بک کا احتساب کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیس بک ایک ناشر ہے، اس کے پلیٹ فارم پر ہونے والے پروپگینڈا پر اس کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے پاس ایسے قانون ہونے چاہئیں۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سیگریٹ ہے، یہ ہمارے لیے بہت خراب ہے، ہمارے بچوں کو اس کی لت پڑ رہی ہے۔ ماضی میں امریکی قانون ساز بھی فیس بک کے کردار پر سوال اٹھا چکے ہیں اور اس کا احتساب کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>