↧
اکائونٹ ہیک کیسے کیا جاتا ہے؟ ہیکرز سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟
عموما ہیکنگ میں پہلے ایک نقلی پیج بنایا جاتا ہے اور پھر اس نقلی پیج کا لنک اس یوزر کو ای میل کر دیا جاتا ہے، جس کا اکائونٹ ہیک کرنا ہوتا ہے۔ اس لنک پر کوئی دلچسپ ، غیر معمولی معلومات ، تصویر یا ویڈیو دی ہوئی ہوتی جو عموماً کسی کو بھی اپنی طرف مائل کر سکتی ہیں، جب یوزر اس نقلی فیس بک پیج کے لنک پر کلک کرتا ہے تو وہ پیج اس سے یوزر نام اور پاسورڈ مانگتا ہے۔ جب یوزر اس پیج میں اپنا نام اور پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان کرتا ہے تو اس کے اکائونٹ کی مکمل تفصیل اس شخص کو مل جاتی ہے جس نے وہ لنک بھیجا تھا۔ اکائونٹ کی تفصیل اس جعلی اکائونٹ بنانے والے کے پاس پہنچ جاتی ہے۔ بہت سے لوگ فیس بک کے ذریعے اپنی کچھ چیزیں لائک کرنے والے کے لیے دوسرے سے کہتے ہیں اور اس طرح لائک کے چکر میں آپ کی معلومات ہی اس کے پاس چلی جاتی ہے۔
↧