Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

سعودی آرامکو’ ٹریلین ڈالر کلب‘ میں : بلومبرگ

$
0
0

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی کی قدر آئندہ چند ماہ کے دوران 2 ٹریلین ڈالر کی حد عبور کر جائے گی۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ویانا میں امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ سے گفتگو کر رہے تھے۔ بلومبرگ کے مطابق’ سعودی آرامکو ’ٹریلین ڈالر کلب‘ میں شامل ہونے جارہی ہے۔ شیئرز کے پہلے سودے سے سعودی آرامکو کی قدر 1.7 ٹریلین ڈالر کے قریب ہو جائے گی‘۔ بلومبرگ کا کہنا ہے سعودی آرامکو ’ایپل‘ اور ’مائیکرو سافٹ‘ کمپنیوں پر 600 ارب ڈالر سے سبقت لے جارہی ہے۔ دنیا بھر میں 2 کمپنیاں ایسی ہیں جن کی قدر ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ مانی جاتی ہے۔ دریں اثناء سعودی آرامکو کے اعلامیے کے مطابق 3 ارب عام شیئرز مارکیٹ میں پیش کیے گئے جو کمپنی کے سرمائے کا 1.5 فیصد ہیں۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>