Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

مکہ میں گیارہ سو ہوٹل سالانہ ایک کروڑ افراد کی میزبانی کر رہے ہیں

$
0
0

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عرب دنیا میں ہوٹلوں کی تعداد کے لحاظ سے مکہ مکرمہ نے دبئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران اس درجہ بندی میں دبئی سرفہرست رہا ہے۔ سعودی روزنامے "مکہ"کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ہشام کعکی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں اب تک ہوٹلوں کی تعداد 1100 ہو چکی ہے۔ 

مکہ مکرمہ کے ہوٹل سالانہ 1 کروڑ سے زیادہ افراد کی میزبانی انجام دیتے ہیں۔
دوسری جانب مذکورہ چیمبر میں ہوٹل کمیٹی کے سربراہ عبداللہ فیلالی نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ چیمبر پہلی مرتبہ تیس سے زیادہ کمپنیوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو گیا جنہوں نے مل جل کر ہوٹلوں کو تمام تر ضروریات اور لوازمات کی فراہمی یقینی بنائی۔

مکہ مکرمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>