Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

رشوت کے الزامات، مائیکروسافٹ ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامند

$
0
0

مائیکروسافٹ کورپوریشن نے ہنگری سمیت دیگر ممالک میں سرکاری افسران کو رشوت دینے کے مقدمات میں 2 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔ امریکا کے محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ 87 لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرے گا جو 3 سالہ معاہدے کے تحت ہو گا اور جس میں مائیکروسافٹ ملازمین کے غیر قانونی اقدام کی ذمہ داری کا اعتراف کرے گا۔ مائیکروسافٹ نے ہنگری، سعودی عرب، تھائی لینڈ اور ترکی میں اپنی سرگرمیوں پر اپنی غلطی کا اعتراف کیے بغیر ایک کروڑ 66 لاکھ ڈالر امریکی سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی جانب سے لگائے گئے سول چارجز پر ایک کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

ملازمین کو کی گئی ای میل میں مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ ملازمین کا غیر قانونی عمل ناقابل برداشت ہے، ہنگری میں ملوث ملازمین اب کمپنی کے ساتھ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'کاروباری سرگرمیوں میں ناقابل قبول عمل پر سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں'۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت میں استغاثہ کا کہنا تھا کہ 'ہنگری کی سرکاری ایجنسیوں کو سافٹ ویئر کا لائسنس فروخت کرنے کی اسکیم سے مائیکروسافٹ کا 2013 سے 2015 کے درمیان ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالر کا فائدہ ہوا'۔ مائیکروسافٹ ہنگری کے ایگزیکٹوز اور ملازمین نے مائیکروسافٹ سے کہا کہ ان ٹرانزیکشنز کے لیے ڈسکاؤنٹ درکار ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ 'ڈسکاؤنٹ سے ہونے والی بچت صارف کو جانی چاہیے تھی تاہم یہ درمیان میں ڈیلرز نے حاصل کی اور سرکاری حکام کو اس سے رشوت بھی دی۔

بشکریہ ڈان نیوز


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>