Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

ايران اور امريکا کے مابين کشيدگی، يورپ کا کردار کيا ہو گا ؟

$
0
0

جرمنی اور برطانيہ کے وزرائے خارجہ نے امريکا اور ايران کے مابين کشيدگی ميں حاليہ اضافے پر تشويش کا اظہار کيا ہے۔ يہ پيش رفت امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو کے برسلز کے غير اعلانيہ دورے کے موقع پر سامنے آئی۔ جرمن وزير خارجہ ہائيکو ماس نے کہا ہے، ’’ہم خطے ميں جاری پيش رفت اور کشيدگی پر تشويش کا شکار ہيں۔‘‘ ماس نے يہ بيان برسلز کا غيراعلانيہ دورہ کرنے والے امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو کے ساتھ ملاقات کے بعد ديا۔ جرمن وزير خارجہ کے مطابق وہ نہيں چاہتے کہ کشيدگی اس قدر بڑھے کہ بات فوجی تصادم تک جا پہنچے۔

 قبل ازيں برطانوی وزير خارجہ جيريمی ہنٹ نے بھی کچھ ايسے ہی خيالات کا اظہار کيا۔ ہنٹ کے بقول وہ اس بارے ميں فکرمند ہيں کہ کسی حادثے کے نتيجے ميں باقاعدہ تصادم کا خطرہ بڑھ نہ جائے، جو دونوں فريق نہيں چاہتے۔ ہنٹ نے يہ بيان يورپی يونين کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ برسلز ميں ملاقات سے قبل ديا۔ انہوں نے فريقين سے اطمينان کا مظاہرہ کرنے کی اپيل کی۔ ايران اور امريکا کے مابين کشيدگی دراصل اس وقت سے جاری ہے، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے سال جوہری ڈيل سے يک طرفہ طور پر امريکا کی دستبراداری کا اعلان کرتے ہوئے ايران پر سخت اقتصادی پابندياں بحال کر دی تھيں۔

 يہ معاملہ واشنگٹن حکومت اور يورپی يونين کے مابين بھی ايک تنازعے کی شکل اختيار کر چکا ہے۔ برسلز کی کافی عرصے سے کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح اس ڈيل کو بچايا جا سکے کيونکہ يورپی سطح پر يہ سلامتی سے متعلق اہم ترين معاملات ميں سے ايک ہے۔ جرمن وزير خارجہ نے برسلز ميں بات چيت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قريبی سمندر ميں بحری جہازوں پر حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھی تشويش ظاہر کی۔ يہی وجہ ہے کہ آج برسلز ميں پومپيو سے جرمن، فرانسيسی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے پہلے خود ملاقات کی اور بعدازاں ايک اور ملاقات بھی ہوئی جس ميں يورپی يونين کے خارجہ امور کی نگران فيڈريکا موگرينی بھی شريک تھيں۔

 يہ ملاقات ايران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابين سن 2015 ميں طے پانے والی جوہری ڈيل کو بچانے کے بارے ميں تھی۔ بعدازاں پومپيو کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے بتايا کہ ايران کے حاليہ بيانات اور اقدامات کے بعد کی صورتحال پر يورپی پارٹنرز کے ساتھ تبادلہ خيال کے ليے مائيک پومپيو نے آخری لمحات ميں ماسکو کا دورہ بھی منسوخ کر ديا ہے۔ واضح رہے کہ ايران نے پچھلے ہفتے جوہری ڈيل سے جزوی دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔ آج يورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس ميں اس موضوع پر بات چيت جاری ہے۔

بشکریہ ڈی ڈبلیو اردو


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>