بیشتر افریقی ممالک نے 1976ء میں ہونے والے مونٹریال اولمپکس کا بائیکاٹ کیا۔ اس کی وجہ اولمپکس کی عالمی کمیٹی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے کھیلنے پر پابندی نہ لگانا تھا۔ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔ نسلی امتیاز کی پالیسیوں کی وجہ سے 1964ء سے جنوبی افریقہ پر اولمپکس میں پابندی عائد تھی۔ اگرچہ یہ بائیکاٹ کامیاب نہ ہو سکا لیکن اس کا قابل ذکر مالی اثر پڑا اور کم اتھلیٹس شریک ہوئے۔
زیادہ اہم یہ ہے کہ اس سے جنوبی افریقہ میں نسل پرستانہ پالیسیاں دنیا بھر کی نظروں میں آ گئیں۔ طویل جدوجہد کے بعد بالآخر جنوبی افریقہ میں نسل پرستانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہو گیا۔ اس جدوجہد میں سب سے نمایاں رہنما نیلسن منڈیلا ابھر کر سامنے آئے۔