Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

استنبول : سالانہ 20 کروڑ مسافروں کی گنجائش والے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح

$
0
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول کے تیسرے ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا ہے جو منصوبے کے تحت 2028 تک دنیا کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ایئرپورٹ بن جائے گا۔ اس ایئرپورٹ کے ابتدائی مراحل میں 2021 تک سالانہ نو کروڑ مسافروں کی آمدورفت کی گنجائش ہو گی جو کہ بتدریج اگلے چند برسوں میں بڑھ کر 20 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ دنیا کا اس وقت مصروف ترین ایئرپورٹ امریکہ میں اٹلانٹا کا ہے جہاں سالانہ دس کروڑ چالیس لاکھ مسافروں کو سنھبالنے کی گنجائش ہے۔ 

صدر اردوغان نے جدید ترکی کے قیام کی 95ویں سالگرہ کے موقع پر ایئرپورٹ کا افتتاح کیا. 12 ارب ڈالر کی لاگت سے بنا یہ ایئرپورٹ صدر اردوغان کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ انھیں توقع ہے کہ اس منصوبے کی مدد سے استنبول بین الاقوامی آمدو رفت کا مرکز بن جائے گا جہاں سے ایشیا، یورپ اور افریقی ممالک کو ملایا جا سکے گا۔ استنبول کا موجودہ اتاترک ایئرپورٹ اس سال کے آخر تک معمول کی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا رہے گے لیکن اگلے سال سے شہر کے مرکزی ایئرپورٹ کی حیثیت نئے ہوائی اڈے کو مل جائے گی اور اتاترک ایئرپورٹ نجی طور پر استعمال ہوتا رہے گا۔

نئے ایئرپورٹ کے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 2021 تک اس میں سالانہ نو کروڑ مسافروں کی گنجائش ہو گی، جس کے بعد 2023 تک اسے بڑھا کر 15 کروڑ اور پھر 2028 تک 20 کروڑ تک پہنچانے کا ارادہ ہے۔ استنبول کے ایشیائی حصے میں واقع شہر کے تیسرے ایئرپورٹ صبیحا گورکن پر ان تبدیلیوں کا کوئی اثر نہیں ہو گا اور وہاں پروازیں معمول کے مطابق اڑیں گی۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>