Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

پاکستان کیلئے امریکی ڈکٹیشن، چین ناراض

$
0
0

آئی ایم ایف بیل آوٹ سے متعلق پاکستان کیلئے امریکی ڈکٹیشن پر چین ناراض، چین کا کہنا ہے کہ امریکا عالمی مالیاتی فنڈ کو حکم کے بجائے جنوبی ایشیا میں شراکت کرے، ادھر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بیل آوٹ کیلئے کوئی درخواست نہیں دی نہ ہی پاکستانی انتظامیہ کےساتھ کوئی مذاکرات ہوئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے متعلق معاملات پر پاکستان مناسب طریقے سے نمٹ لے گا، آئی ایم ایف کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں اسے ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، تنازعات میں الجھنے کے بجائے ہمیں علاقائی امن، استحکام، ترقی وخوشحالی کو فروغ دینا چاہئے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان منا سب طریقے سے آئی ایم ایف کے معاملات طے کر لے گا۔ آئی ایم ایف کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں اسے کسی ملک کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔ مائک پومیو نے چینی سرمایہ کاروں کے قرض کی واپسی پر جو کچھ پاکستان کے لئے کہا اسے پاکستان بہتر سمجھتا ہے اور کنٹرول کر سکتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری کےلئے اوبور منصوبے میں امریکا سمیت تمام ممالک کو شراکت داری کی دعوت دیتا ہے۔

گینگ شوانگ نے امید ظاہر کی کہ تمام ممالک اپنی سرمایہ کاری کے لئے اور خطے کی ترقی کے لئے آ سکتے ہیں۔ ہم سب مل کر علاقے میں عوامی خوشحالی میں حقیقی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمیں ملکر علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا چاہئے نہ کہ تنازعات میں الجھنا چاہئے۔ ادھرآئی ایم کی ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے’’ ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ ابھی تک پاکستان کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی اور اس حوالے سے پاکستانی انتظامیہ کے ساتھ کوئی مذاکرات بھی نہیں ہوئے۔‘‘

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles