Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

دنیا میں سب سے زیادہ پر امید کس ملک کے شہری ہیں ؟

$
0
0

دنیا بھر میں عوام میں مختلف رجحانات کو جانچنے کیلئے سروے کئے جاتے ہیں۔ عالمی کاروباری ادارے کوئی بھی نئی پراڈکٹ لانچ کرنے سے پہلے مختلف مارکیٹنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور عوام کے مزاج، پسند اور رجحانات کے مطابق پراڈکٹ کو لانچ کرتے ہیں۔ مختلف سماجی مسائل پر شہریوں کا نکتہ نظر جاننے کیلئے بھی سروے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح عالمی سطح پر مختلف ممالک کے شہریوں کی مختلف سماجی حوالوں سے رائے معلوم کی جاتی ہے۔ چین کا ترقی کی طرف سفر تیزی سے جاری ہے۔

ایک عالمی تحقیقی اور مشاورتی فرم کی جانب سے حال ہی میں "دنیا کے لیے پریشان کن کیا ہے"کے موضوع پر ایک سروے کیا گیا۔ نتائج کے مطابق دنیا بھر میں اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے سب سے زیادہ پرامید چینی شہری ہیں اور یہ شرح ستاسی فیصد ہے۔ سروے میں شریک پینسٹھ برس کی عمر سے کم تمام بالغ چینی شہریوں کی اکثریت نے کہا کہ ان کا ملک صحیح سمت میں گامزن ہے۔ یہ سروے چھبیس ممالک میں کیا گیا ۔ ان ممالک میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، برطانیہ، جرمنی، انڈیا، جاپان، روس ، امریکہ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ چینی شہری اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے زیادہ پرامید ہیں.

جبکہ امریکیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ان کا ملک زوال کی جانب جا رہا ہے۔ 2010ء سے عالمی سطح پر لوگوں کے لیے بے روزگاری، سیاسی بد عنوانی، اور دولت کی عدم مساوات پریشان کن رہی ہے۔ اور اس کی شرح بالترتیب چھتیس فیصد، چونتیس فیصد اور تینتیس فیصد رہی ہے۔ اس سروے میں شریک چینی شہری اخلاقی قدروں کے زوال، ماحول کے لیے خطرات اور بے روزگاری کے متعلق فکر مند رہے۔ ان تینوں کی شرح بالترتیب سینتالیس فیصد، چالیس فیصد اور اکتیس فیصد ہے۔ جبکہ امریکی شہریوں کے لیے سب سے زیادہ تشویشناک معاملات صحت، دہشت گردی، جرائم اور تشدد ہیں۔

عابد حسین


 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>