Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

واٹر گیٹ اسکینڈل کے صحافی نے ٹرمپ کے راز بھی کھول دیئے

$
0
0

امریکی تاریخ کے مشہور واٹر گیٹ اسکینڈل کے صحافی باب ووڈ وارڈ نے اپنی نئی کتاب میں ٹرمپ کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ امریکی صحافی باب ووڈ وارڈ نے اپنی نئی کتاب ’ فیئر، ٹرمپ ان دی وہائٹ ہاؤس‘ میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ملکی اور غیر ملکی پالیسیوں پر کس طرح فیصلے کرتے ہیں۔ باب ووڈ کی یہ 19 ویں کتاب ہے، انہوں نے 11 ستمبر کو کتاب کی رونمائی کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کو صدارت کے عہدے پر براجمان ہوئے اگرچہ دو سال کا عرصہ بیت گیا ہے، اس عرصے میں ہائی پروفائل لوگوں کی آمد کا تانتا بندھا رہا، بہت سے لوگوں کی چھٹی بھی ہوئی، ٹرمپ کی پالیسیوں سے متعلق کئی اسکینڈلز بنے، ٹرمپ کے روس سے تعلقات وغیرہ کی تفصیلات بھی کتاب میں موجود ہیں۔

واضح رہے واٹر گیٹ اسکینڈل امریکی تاریخ کا ایک ایسا واقعہ ہے کہ جس کے سبب پہلی بار ایک منتخب امریکی صدر رچرڈ نکسن کو استعفیٰ دینا پڑا۔ اور یہ سب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے دو صحافیوں باب وڈورڈ اور کارل برن اسٹائن کی جانب سے کئے گئے اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے ہوا۔ رچرڈ نکسن امریکا کے 37 ویں صدر تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی مخالف ڈیمو کریٹک پارٹی کے واٹر گیٹ کمپلکس میں واقع دفتر میں چوری کروائی۔

صحافیوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر اس چوری میں برابر کے مجرم ہیں اور ثبوت کے طور پرانہوں نے صدر نکسن کے ایک ویڈیو پیش کی جس میں وہ اپنے ایک قریبی ساتھی کے ساتھ اس معاملے پر گفتگو کر رہے ہیں اور چوری کرنے والی ٹیم کو منہ نہ کھولنے کے لئے رقم دے رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا واقعہ تھا کہ جس کے سبب تاریخ میں پہلی بار امریکہ کے منتخب صدر کو استعفیٰ دینا پڑا۔ اس اسکینڈل کے بارے میں بعد میں ایک فلم بھی بنی تھی جس کا نام ’آل دی پریزیڈنٹ مین‘ تھا۔ اس فلم میں باب وڈورڈ اور کارل برن اسٹائن کے کردار مشہور امریکی اداکاروں رابرٹ ریڈ فورڈ اور ڈسٹن ہوفمین نے ادا کیے تھے۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>