Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

الیکشن 2018ء : پاکستان کو ووٹ دینے کا دن آگیا

$
0
0

قومی اسمبلی کے 270 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 نشستوں پر الیکشن 2018ء میں ووٹ ڈالنے کا دن آن پہنچا ،آج پاکستان میں جمہوریت کو ووٹ دینے کا دن ہے۔ عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اسے کامیاب بنائیں اور جمہوریت کو ملک میں آگے لے کر جائیں، پانچ سال بعد عوام کا فیصلہ سنانے کا وقت آگیا ۔ 

کون حکومت بنائے گا ، کون اپوزیشن میں جائے گا ، کون ہاری بازی پلٹے گا ، کون جیتی بازی ہارے گا اس کا فیصلہ آج عوام کا ووٹ کرے گا، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو گی اور شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

انتخابی نعروں، وعدوں، دعوؤں، اور یقین دہانیوں کا وقت ختم ہو گیا، فیصلے کا اختیار 5 سال بعد ایک بار پھر عوام کے پاس آ گیا۔عوام طے کریں گے کہ ان 5 برسوں کے عرصے میں کون سا امیدوار ان کی توقعات پر پورا اترا اور کس نے ان کا مان توڑ دیا، امیدوار حکومت میں رہا ہو یا اپوزیشن میں، اب عوام طے کریں گے کہ وہ کس سے کتنے مطمئن رہے۔


الیکشن 2018ء میں 10 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے پیغام ہے کہ وہ صبح جائیں ، دوپہر کو پہنچیں یا شام کو فرض نبھائیں ، ووٹ دینے سے ہرگز نہ کترائیں ، ملک کے لیے باہر نکلیں ، اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے پاکستان کو ووٹ دیں ۔

پنجاب کے 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870، سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 97 ہزار 244، خیبرپختونخوا میں 1 کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299، بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494، فاٹا کے 25 لاکھ 10 ہزار 154، اسلام آباد کے 7 لاکھ 65 ہزار 348 ووٹرز اپنا حق راہے دہی استعمال کریں گے ۔ 

عام انتخابات کےلئےملک بھر میں 85 ہزار 3 سو 7 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،17 ہزار 7 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور20 ہزار 789 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔


پولنگ کے روز موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی ہو گی ، صحافی بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لے جا سکیں گے ، انہیں ویڈیو کیمرے پولنگ اسٹیشن کے اندر کی ویڈیو بنا سکیں گے۔



ملک بھر میں 16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سرانجام دے گا ،ان میں 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسران ، 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران بھی شامل ہیں۔



131 ڈی آراوز ،840 آراوز خدمات انجام دیں گے ، 4 لاکھ پولیس اہلکار اور 3لاکھ 70ہزار فوجی جوان تعینات کئے گئے ہیں، فوجی جوانوں کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے ، محفوظ اور پُرامن ماحول کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان رابطہ ہے ۔

ملک میں پرامن انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لئے پاک افغان سرحد پر باب دوستی تک کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ پشاور میں دفعہ 144 کے تحت افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔


قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں پر الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر بجارانی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔



Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>