۱۔ جب صحیح حدیث مل جائے تو میرے اقوال کو بھول جاؤ۔ ۲۔ اگر نااہل کو علم سکھاؤ گے تو علم ضائع ہو گا اور اگر اہل کو نہ سکھاؤ گے تو یہ ظلم ہو گا۔ ۳۔ گناہ کا پتا ہونے پر بھی گناہ کرنے والا سب سے بڑا جاہل ہے۔ ۴۔ دل زبان کی کھیتی ہے، اس میں اچھی بوائی کرو۔ سارے نہیں تو ایک دو دانے ضرور اگ آئیں گے۔ ۵۔ بڑی کوتاہیوں سے چشم پوشی کرنے والا دوست مجھے محبوب ہے۔ ۶۔ اہلِ مروت کے لیے دنیا طلب کرنا یا دنیا میں آرام طلب کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ اہلِ مروت تو مصائب میں مبتلا رہتے ہیں۔ ۷۔ تنہائی میں نصیحت کرنا شرافت ہے اور باعث اصلاح ہے جبکہ سب کے سامنے نصیحت رسوائی ہے۔ ۸۔ اس میں کوئی بھلائی نہیں جو علم کی محبت نہیں رکھتا۔