امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر کو ریسٹورنٹ کی مالک نے اپنے ہوٹل سے باہر نکال دیا، ریسٹورنٹ کی مالک کا کہنا ہے کہ سارہ انسانیت کی لئے نہیں ٹرمپ جیسے ظالم شخص کے لئے کام کرتی ہے۔ امریکی خاتون ترجمان کے ساتھ یہ واقع گزشتہ رات پیش آیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ رات کا کھانا کھانے کیلئے ورجینیا میں واقع ایک ریسٹورنٹ پہنچیں۔ ریسٹورینٹ میں بکنگ ان کے شوہر کے نام سے ہوئی تھی، ترجمان خاتون جب اپنی فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ کی ٹیبل پر جا کر بیٹھیں تو ریسٹورنٹ کی خاتون مالک اسٹیفنی ولکنسن نے سارہ سینڈر سے کہا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے کام کرتی ہیں اس لئے بہتر ہو گا کہ آپ ریسٹورنٹ سے فوری طور پر چلی جائیں۔
ریسٹورنٹ کی مالک نے انتہائی تلخ لہجے میں پھر کہا کہ یہاں سے فوراً نکلو، اس واقعے کو سارہ سینڈر نے خود بھی اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایا ہے کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ہوٹل سے نکلنے کا کہا گیا تو میں خاموشی سے باہر نکل آئی۔ ریڈ ہین نامی ریسٹورنٹ کی مالک ولکنسن نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ سارہ سینڈر انسانیت کے لئے کام نہیں کرتیں بلکہ ٹرمپ جیسے ظالم شخص کےلئے کام کرتی ہیں۔