سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی فیس بک نے کہا ہے کہ برطانوی فرم کیمبرج اینالٹیکا کے ساتھ 5 کروڑ نہیں بلکہ 8 کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ برطانوی تجزیاتی فرم کیمبرج انالٹیکا کے ساتھ ان 8 کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر شیئر کیا گیا تھا، اس سے قبل صارفین کی تعداد 5 کروڑ بتائی گئی تھی۔