↧
فوجی قیادت کی نئی سوچ اور زمینی حقائق
ان کے دور میں میڈیا کو بھی بری طرح غلام بنانے کی کوشش ہوئی اور اسے تقسیم کے گندے عمل سے گزارا گیا جس کا نقصان آج میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی پہنچ رہا ہے ۔ چنانچہ جب جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحیثیت آرمی چیف کمانڈ سنبھالا تو انہیں دہشت گردی اور ناکام خارجہ پالیسی جیسے دیرینہ مسائل کے ساتھ ساتھ ، انتہائی خراب سول ملٹری تعلقات اور تقسیم میڈیا کے مسائل ورثے میں ملے۔ فہم و فراست، بردباری اور تدبر جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اپنی مثال آپ تھے لیکن جنرل قمرجاوید باجوہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے بعض غیر معمولی خوبیوں سے نوازا ہے ۔ فوجی تو کیا کسی سویلین کو بھی ان کی طرح کھلے ڈھلے انداز میں کھری گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
↧