اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 124 ملین افراد فاقہ کشی کی بنا پر زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔ اقوام ِ متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ دنیا کے مختلف مقامات پر جاری جنگوں کے باعث خوراک کے فقدان سے متاثرہ افراد کی تعداد میں گزشتہ دو برسوں میں 55 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحد کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کا کہنا ہے کہ جھڑپوں نے خوراک کے عدم تحفظ کے ماحول کو پیدا کیا ہے جس سے پیدا ہونے والے عدم استحکام نے پر تشدد واقعات کو شہہ دلائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زندگی و موت کی کشمکش کے شکار 124 ملین افراد میں سے 32 ملین صومالیہ، یمن، جنوبی سوڈان اور گزشتہ برس قحط سالی کے شکار ہونے والے نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں آباد ہیں۔