↧
کرونا کی وبا کے دوران بزرگوں اور کمزور افراد کی مدد کیسے کریں؟
لیکن کیا ایسے اقدامات بھی ہو سکتے ہیں جو عوام کی جانب سے اپنے علاقوں میں ضرورت مندوں اور بزرگوں کی مدد کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں؟ چیریٹی ادارے ایج یوکے کی ڈائریکٹر کیرولین ابرمز نے 'دی انڈپینڈنٹ'کو بتایا: 'کچھ بہت آسان اقدام ہیں جو لینے سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب اگلے کچھ ہفتے یا مہینے کافی مشکل ہو سکتے ہیں۔' سب سے پہلے اور سب سے اہم کیرولین ابرمز مشورہ دیتی ہیں کہ ہم اپنے ہمسائے میں موجود ادھیڑ عمر افراد اور ان کے خاندانوں کے پاس وہ سب اشیا ہونے کو یقینی بنائیں جو ضروری ہے کیونکہ وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے۔ کیرولین کہتی ہیں: 'کچھ خریداری کرنا، ادویات لانا یا چھوٹے چھوٹے کام کر دینا بڑی مدد ہو سکتے ہیں۔'
ڈیجیٹل رابطوں کو فروغ دیں
↧