↧
کورونا ہم نے تیار نہیں کیا مگر اس طرح کے وائرس پر تحقیق ضرور کرتے ہیں، ووہان لیب
چینی شہر ووہان کے انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی نے پہلی بار وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ کورونا وائرس کو ان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔ کورونا وائرس کا آغاز ووہان سے دسمبر 2019 کے وسط میں ہوا تھا۔ کورونا وائرس کے شروع ہوتے ہی یہ افواہیں سامنے آنا شروع ہو گئی تھیں کہ ممکنہ طور پر اس وائرس کو لیبارٹری میں تیار کیا گیا، مگر تاحال ایسے دعوے کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین، سیاستدانوں اور عام افراد میں کورونا وائرس کو قدرتی بیماری سمجھنے کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے، تاہم ایسے اختلافات میں گزشتہ ہفتے سے شدت دیکھی جا رہی ہے۔
↧