Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

تیاری کے بعس سب سے پہلے کرونا وائرس ویکسین کس کو ملے گی؟

$
0
0

کووڈ 19 کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے نتائج کا انحصار اس دوا کی لاگت کی تیاری اور اس کا بوجھ اٹھانے والے پر ہو گا۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈی این اے اور آر این اے ویکسینز کی لاگت روایتی ویکسینز کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ پروفیسر پیٹر ہوٹز کے مطابق 'ہم متعدد نئی ٹیکنالوجیز کو کلینیکل پیشرفت کی جانب بڑھتے دیکھ رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ مثبت رجحان ہے کیونکہ اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، مگر ہمیں یہ فکر ہے کہ دنیا کے غریب ترین افراد کو تو اس عمل میں نظرانداز تو نہیں کر دیا جائے گا'۔ بین الاقوامی سطح پر ادویات تک رسائی کے لیے کام کرنے والے GAVI Alliance کے سی ای او سیتھ بیکرلے کے مطابق اس کو روکنے کے لیے عالمی رہنمائوں کو اکٹھے ہو کر عالمی رسائی کے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔

اس طرح کا معاہدہ زیادہ متاثر آبادی جیسے بزرگ، طبی عملے، غریب ممالک کے باسیوں تک ویکسین کی رسائی کی ضمانت ثابت ہو گا۔ اسی سے اس کمپنی یا یونیورسٹی جو کووڈ 19 کی ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں کامیاب ہو گی، کو اپنی بائیوٹیکنالوجی دنیا بھر میں منتقل کرنے کا موقع ملے گا۔ مثال کے طور پر ایبولا ویکسین کو کینیڈا میں تیار کیا گیا، پھر اسے امریکا کی بائیو ٹیک کمپنیوں اور محققین کو منتقل کیا گیا اور آخر میں اسے جرمنی میں تیار کیا گیا۔ اب وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کی بدولت ایبولا کی دوسری لہر کو روکنا ممکن ہو چکا ہے۔
اگر کووڈ 19 ویکسین تیار ہو گئی تو ایک بڑا سوال ابھی یہ بھی ہے کہ قوت مدافعت کتنے عرصے تک برقرار رہ سکے گی۔

پین پریزبائیٹرین میڈیکل سینٹر کے شعبہ انفیکشن پریونٹیشن اینڈ کنٹرول کی ڈائریکٹر جوڈتھ او ڈونیل کے مطابق 'ایک بار ویکسین بن گئی اور قوت مدافعت زندگی بھر کے لیے برقرار رہی تو یہ دنیا کے لیے بہترین منظرنامہ ہو گا'۔ انہوں نے کہا کہ مگر اکثر نزلہ زکام کا باعث بننے والے کورونا وائرسز کے خلاف مدافعت ایک سے 2 سال تک برقرار رہتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو کسی بھی کووڈ 19 ویکسین کو مخصوص عرصے بعد دوبارہ استعمال کرنا پڑے۔
ویکسین کی تیاری تک ہر ایک کو طبی مشوروں پر عمل کرنا چاہیے یعنی سماجی دوری کی مشق، گھر پر زیادہ سے زیادہ قیام، ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا، چہرے کو چھونے سے گریز۔

بشکریہ ڈان نیوز


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles