↧
افغان امن لے لیے نئے خطرات
افغانستان میں انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کے بعد سیاسی بحران اس وقت شدید تر ہو گیا جب سابق صدر اشرف غنی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے الگ الگ صدارت کے حلف اٹھا لئے، امریکی اور نیٹو نمائندوں نے اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، دوسری جانب ان کے سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ نے ایک متوازی تقریب میں خود کو صدر قرار دے کر حلف اٹھا لیا۔ دونوں رہنمائوں کے مابین 24 گھنٹوں پر محیط سیاسی مذاکرات بھی ناکام ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے ایگزیکٹو پرائم منسٹر کے عہدے اور کابینہ میں 60 فیصد نمائندگی کا مطالبہ کیا تھا جسے رد کر دیا گیا۔ افغانستان کے اس قضیے کا جلد حل نہ نکالا گیا تو معاملات خرابی بسیار کی طرف جانے میں دیر نہیں لگے گی۔
↧