↧
ادلب کے اسی ہزار تارکین وطن کہاں جائیں ؟
مہاجرین کا مسئلہ سیکڑوں نہیں ہزاروں سال پرانا ہے، عموماً عوام جنگوں کی وجہ سے اپنا گھر اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں ویسے تو کئی ملکوں میں مہاجرت کا سلسلہ جاری ہے لیکن مسلم ملکوں میں تسلسل کے ساتھ مہاجرت کا دلدوز سلسلہ جاری ہے۔ شام اس حوالے سے بہت زیادہ متاثر ملک ہے۔ ترکی میں شامی مہاجرین کی بہت بڑی تعداد پناہ گزین ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ترکی میں مہاجرین کی رہائش کی جگہ باقی نہیں رہی ہے اس لیے ترکی نے شامی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ادلب میں شامی اور روسی فوج کی بمباری کی وجہ سے 80 ہزار افراد نقل مکانی کر کے ترک سرحد کی طرف آ رہے ہیں۔ اگر ادلب کے عوام کے خلاف تشدد ختم نہیں ہوا تو مہاجرین کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔
↧