Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

کرونا وائرس اور چین میں پھنسے پاکستانی طالب علم

$
0
0

چین میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں پاکستان کا اپنے باشندوں کو وطن واپس نہ لانے کا فیصلہ پریشان حال عزیزوں کے اضطراب کا باعث ضرور ہے، مگر معاونِ خصوصی برائے صحت نے اس باب میں جو وجوہ بیان کیں وہ بھی دل کو لگتی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 194 ممالک کو چین سے اپنے باشندے نہ نکالنے کی ہدایت کی ہے جہاں بیجنگ حکومت نے ووہان تک اس وائرس کو محدود کیا ہوا ہے۔ مختلف ممالک کے باشندے وہاں سے باہر گئے تو وائرس وبا بن کر دنیا بھر میں پھیل سکتا ہے۔ جبکہ چینی سفارت خانے کے مطابق پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی حفاظت کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے۔ 

ایسی احادیث کا حوالہ بھی سامنے آیا جن میں غیر متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو طاعون زدہ علاقے میں داخل نہ ہونے اور طاعون سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کو اس جگہ سے باہر نہ جانے کی تاکید کی گئی ہے (حوالہ بخاری 5739 اور مسلم 2219) ہم سب چینی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے اپنے بچوں اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے دوسرے پیاروں سے یقینی طور پر محبت کرتے ہیں مگر اپنے وطن میں بھی ہمارے کسی عزیز کو کسی طبی ضرورت کے تحت ڈاکٹر انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اس پابندی کو برداشت کر لیتے ہیں یہی صورتحال ہمارے ان عزیز طالبعلموں کی ہے جو
حفاظتی تدابیر کے باعث زندگی کی ہلچل سے محروم اپنے ہاسٹلوں تک محدود ہیں۔ 

جدید انتظامات کے حامل جو ممالک اپنے باشندوں کو واپس لے گئے انہوں نے اپنے وطن میں بھی وائرس سے کلیئرنس تک سب سے الگ تھلگ قرنطینہ کا بندوبست کیا ہو گا اسلئے درپیش صورتحال میں مناسب یہی معلوم ہوتا ہے کہ تشخیصی کٹس کی آمد اور دیگر ضروری انتظامات تک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو چین ہی میں رکھا جائے۔ اس دوران ان کی نگہداشت اور قرنطینہ جیسی تنہائی میں آن لائن عیادت کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>