Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

کورونا وائرس سے متعلق بل گیٹس کی پیشگوئی

$
0
0

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے 2018 میں آج کل چین بھر میں بےقابو ’کورونا وائرس‘ کی پیش گوئی کر دی تھی۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ آنے والی دہائی میں ایک ایسا وائرس آئے گا جو وباء کی صورت اختیار کر لے گا۔ انہوں نے اس وائرس سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کہا تھا کہ نئی دہائی میں آنے والا وبائی وائرس 6 ماہ میں 3 کروڑ سے زائد لوگوں کی جان لے سکتا ہے۔ بل گیٹس کا اس سے بچنے کے لئے کہنا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض سے متعلق سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دینا چاہیے۔ چین سے شروع ہونے والے اور دنیا میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کا خیال کیا جارہا ہے کہ یہ وہی وائرس ہے جس کا تذکرہ بل گیٹس نے 2018 میں ہی کر دیا تھا۔ غیر ملکی ویب سائٹ ’بزنس انسائیڈر ‘ کی ایک رپورٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس کی شہہ سرخی بل گیٹس کے اسی بیان کے حوالے سے ہے۔

بل گیٹس نے پیش گوئی کب اور کہاں کی؟
اپریل 2018 کو لندن کی میساچوسٹس سوسائٹی اور نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ملیریا کے حوالے سے ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی وبائی بیماریوں کے حوالے سے ترقی نہیں ہو رہی، دنیا کو وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے جیسے وہ جنگ کے لیے کرتے ہیں۔ کانفرنس کے دوران ’انسٹیٹیوٹ آف ڈیسیزس ماڈلنگ‘ کی ایک مکمل ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے اظہار خیال کیا تھا کہ ایک نیا وائرس دنیا میں کتنی جلدی پھیل سکتا ہے اور کتنا نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کیا نئے وائرس سے متعلق پیش گوئی درست ہے؟
اب دو سال گز جانے کے بعد چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے ہلاکت خیز کورونا وائرس کے کیسزسامنے آئے جو وباء کی صورت اختیار کرتے ہوئے امریکہ، جاپان، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا تک بھی پھیل چکا ہے اور پاکستان میں بھی حکام نے کورونا وائرس کے حوالے سے تنبیہ جاری کی ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے اب تک1287 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔ 2 سال قبل ہی نئے وائرس سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرنے پر بل گیٹس کی اس بات کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ وہی وائرس ہے جو بل گیٹس بتا چکے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>