سیاحت کے معروف امریکی جریدے ’کونڈے ناسٹ ٹریولر‘ نے پاکستان کو سال 2020ء میں سیاحت کے لیے دنیا کا اولین بہترین ملک قرار دے دیا۔ سیاحتی امور سے متعلق امریکا کے معروف میگزین کونڈے ناسٹ ٹریولر نے سال 2020ء میں تعطیلات میں دنیا گھومنے کے لیے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ میگزین کے مطابق سیکیورٹی اور امن کی بحالی، نرم ویزا پالیسی، دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ، وادی کیلاش، ملکی ثقافت، تاریخی مقامات کی وجہ سے پاکستان کو اس فہرست میں اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کے بہترین سیاحتی ممالک کی یہ فہرست سیاحوں، ٹریول بلاگرز، یوٹیوب وی لاگرز، میگزینز اور ایڈوینچرز کلب کی آراء اور تبصرے کے بعد مرتب کی جاتی ہے۔