Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

کیا دنیا ڈوب جائے گی؟

$
0
0

کرۂ ارض میں 125000 برس قبل جب گرم موسم کا دور تھا تو سمندر کی سطح 10 میٹر بلند ہو گئی تھی۔ یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ اس تحقیق سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اگر موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلیاں اسی طرح جاری رہیں تو کیا ہو گا۔ ’’نیچرل کمیونیکیشن‘‘ میں رواں ماہ شائع ہونے والے تازہ تحقیقی مقالے سے معلوم ہوتا ہے کہ 10 ہزار برس پر محیط گلیشیری ادوار کے درمیانی عرصہ میں انٹارکٹیکا کی برف کا پگھلنا سمندری سطح کے بڑھنے کی بنیادی وجہ بنا۔ آج موسمیاتی تبدیلی سے سمندر کی سطح کا بڑھنا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے، حالات سے نپٹنے کے لیے مناسب پیش گوئیاں ضروری ہیں۔اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ سمندری پانیوں کو بڑھانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ ’’خاموش دیو‘‘ یعنی انٹارکٹیکا کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی برفانی تہ بہت تیزی سے بدل سکتی ہے، کچھ اس طرح سے کہ اس دنیا کی ساحلی آبادیاں اور انفراسٹریکچر شدید متاثر ہوں۔ 

گرمی میں مسلسل اضافہ 

زمین کی موسمیات ایک دائرے کی صورت حرکت کرتی ہے۔ ٹھنڈے گلیشیر دور یا برفانی دور آتے ہیں۔ پھر ان کے درمیان گرم دور آتے ہیں جن میں برف پگھلتی ہے اور سمندر کی سطح بلند ہوتی ہے۔ اس وقت کرۂ ارض اس درمیانی دور سے گزر رہا ہے جس کا آغاز 10 ہزار برس قبل ہوا، لیکن گزشتہ 200 برس میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے سابقہ درمیانی دور کی نسبت موسمیاتی تبدیلیاں زیادہ تیز اور شدید ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ گزشتہ بار سمندر کا پانی جتنا اوپر چڑھا تھا کم از کم اتنے کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ 

تحقیق میں آخری درمیانی (interglacial) دور کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ یہ دور 125000 سے 118000 برس تک رہا۔ درجہ حرارت آج کی نسبت ایک سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ اب بھی مستقبل میں اتنا بڑھنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ سمندری سطح جہاں آج ہے گزشتہ درمیانی دور میں یہ اس سے 10 میٹر بلند ہو گئی تھی۔ برف سب سے پہلے انٹارکٹیکا میں پگھلی، اس کے چند ہزار برس بعد گرین لینڈ میں۔ ہر صدی میں سمندری کی سطح میں تین میٹر کا اضافہ ہوا۔ سابقہ درمیانی دور میں بحرِ جنوب کا پانی گرم ہونے سے انٹارکٹیکا پگھلنے لگا۔ اس پگھلاؤ سے دنیا کے سمندروں کے پانی کی حرکت بدل گئی جس سے قطب شمالی کے اردگرد پانی گرم ہوا اور گرین لینڈ کی برف پگھلنے لگی۔ 

اعدادوشمار

سمندر کی سطح میں اوسط اضافے کا اندازہ تین ملی میٹر فی سال ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس شرح میں اضافہ ہو گا اور 2100ء تک سمندری کی سطح میں کل اضافہ 70 سے 100 سینٹی میٹر ہونے کا امکان ہے۔ اس کا انحصار اس امر پر ہے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کس طرح ہوتا ہے۔ یہ پیش گوئی موجودہ صدی میں tide gauges اور 1990ء کی دہائی سے مصنوعی سیاروں کی مدد سے حاصل شدہ ریکارڈ سے کی گئی ہے۔ 

مستقبل

جو امر حیران کن ہے وہ یہ ہے کہ گزشتہ درمیانی دور کے ریکارڈ کے مقابلے میں سمندری کی سطح زیادہ تیزی سے بڑھی رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ قطبین کی برف پگھلنے سے سمندری سطح میں زیادہ ڈرامائی اضافہ ہو گا۔ 

فیونا ہیبرٹ

بشکریہ دنیا نیوز


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>