Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

امریکا نے ترکی پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

$
0
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی پر عائد کی گئی تجارتی و معاشی پابندیاں جلد ختم کر دی جائیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی شمالی شام میں جاری فوجی آپریشن روک کر مستقل جنگ بندی پر راضی ہو چکا ہے اور اسی بنا پر ترکی سے امریکی درآمدات پر عائد کی گئی پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کوئی ایسا واقعہ نہ ہوجائے جس سے ہم ناخوش ہو جائیں۔ 

ترکی کی جانب سے انہیں ’مستقل‘ جنگ بندی کے لفظ پر بھی شک ہے۔ واضح رہے کہ ترکی شام سے متصل اپنی سرحدوں پر پناہ گزینوں کے لیے محفوظ علاقہ قائم کرنا چاہتا ہے اور اسی بنا پر اس نے کردوں سے علاقہ خالی کرانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس لئے ترکی نے اپنی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے سے کرد باغیوں کے انخلا کے لیے فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ کارروائی کے باعث امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگا دی تھیں۔

بشکریہ دنیا نیوز


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>