Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

سائبر سیکیورٹی پر دنیا بھر میں 96 ارب ڈالر خرچ

$
0
0

دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی 54 فیصد کمپنیاں سائبرحملوں کا شکار ہو چکی ہیں۔ جن سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بنیادی ڈھانچہ اور گوشوارے متاثر ہوئے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک سائبر سیکیورٹی پر 2018ء کے دوران 96 ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں۔ 2017ء کے دوران انٹرنیٹ پر سائبر حملوں میں 600 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے زیادہ سائبر حملے چین سے کئے گئے ان کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ امریکہ دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے سائبر حملے 11 فیصد ہوئے۔ برازیل تیسرے نمبر پر رہا جہاں سے 6 فیصد سائبر حملے ہوئے۔
2021ء تک انٹرنیٹ کرائم سے ہونے والے سالانہ نقصانات 6 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ملازمتیں 3.5 ملین تک پہنچ جائیں گی۔ سائبر سیکیورٹی کی ملازمتیں پر کرنے کے سلسلے میں مشرق وسطی کو زبردست چیلنج درپیش ہے۔ یہاں سائبر سیکیورٹی کے پیشہ ور افراد کی تعداد بیحد کم ہے۔ توقع یہ ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران جی سی سی ممالک میں سائبر سیکیورٹی مارکیٹ 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیگی۔

بشکریہ اردو نیوز


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles