$ 0 0 ٭ گیدڑ اپنی بزدلی کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ان کا تعلق جانوروں کے ’’کینین خاندان‘ ‘ سے ہے جس میں بھیڑیے اور کتے جیسے بہادر جانور شامل ہیں۔ ٭ گیدڑ زیادہ تر جنوب مشرقی یورپ، ایشیا اور افریقہ میں پائے جاتے ہیں۔ ٭ جنگل میں اس جانور کی عمر آٹھ سے 10 برس ہوتی ہے، لیکن اگر اسے پال کر اس کا خیال رکھا جائے تو یہ 16 برس تک جی سکتا ہے۔ ٭ گیدڑ سانپ، رینگنے والے جانور، حشرات، چھوٹے غزال، چھوٹی بھیڑیں، پھل، پھلیاں، یہاں تک کہ گھاس بھی کھا جاتے ہیں۔ ٭ یہ اپنا علاقہ بنا کر رکھتے ہیں اور اس میں بیرونی گیدڑوں کو نہیں گھسنے دیتے۔ محمد ریاض