Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

الحمرا : جس کی تعمیر اپنی مثال آپ تھی

$
0
0

آٹھویں ویں صدی میں جب عرب والے یورپ میں پہنچے تب وہ اپنے ہمراہ تہذیب اور جنگ دونوں لے کر آئے۔ ان کے سائنس دانوں نے ریاضی، کیمسٹری اور علم فلکیات اور آرٹسٹوں نے ایسا طرز زندگی متعارف کروایا جس سے قرون وسطیٰ کے لوگ نا آشنا تھے۔ انہوں نے ایسا طرز زندگی خواب میں بھی نہ دیکھا تھا۔عربوں نے کئی ایک خوبصورت مقامات تعمیر کئے۔ ان خوبصورت مقامات میں غرناطہ کا الحمرا ایک انتہائی خوبصورت ترین مقام تھا۔ یہ تعمیر اپنی مثال آپ تھی۔ عیسائیوں نے اسپین فتح کرنے کی جنگ کے دوران جب عربوں کے دارالحکومت پر قبضہ جما لیا تب عربوں نے غرناطہ کو اپنا دارالحکومت بنا لیا اور شہر کو عرب طرز تعمیر میں ڈھالنا شروع کر دیا۔

سو سال سے بھی کم عرصے میں وہ اس شہر کو گنوا بیٹھے اور فرڈی نند اور ازابیلا کی افواج نے ان سے یہ شہر چھین لیا۔ یہ واقعہ 1492ء میں پیش آیا۔ اس وقت آخری عرب حکمران بوب دل تھا۔ اپنی تمام تر خوبصورتی کے باوجود الحمرا کو نظر انداز کر دیا گیا اور شہنشاہ چارلس V نے اس کے کئی ایک حصوں کو تباہی و بربادی سے دو چار کر دیا۔ وہ اسے اٹلی طرز تعمیر میں ڈھالنا چاہتا تھا اور یہ طرز تعمیر کبھی بھی اپنی تکمیل کو نہ پہنچ سکی۔ تا ہم اس کا کافی زیادہ حصہ محفوظ رہا جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔

الحمرا ایک فوجی قلعے پر مشتمل ہے جس کی دیواریں اور مینار سرخ پتھروں سے تعمیر کئے گئے تھے اور انہی سرخ پتھروں کی وجہ سے اس کو الحمرا کا نام دیا گیا تھا۔ عربی میں الحمرا کا مطلب ہے ’’سرخ قلعہ‘‘۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ الحمرا گلاب کے پھولوں، نارنگیوں، حنا اور خوشبودار پودوں کیلئے مشہور ہے جو فضا کو خوشبو سے معطر کرتے ہیں بالخصوص رات کے وقت فضا خوشبو سے ازحد معطر محسوس ہوتی ہے۔ الحمرا کی خوبصورتی قابل دید ہے۔  

شاہدہ لطیف





Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>