یہ حادثہ چرنوبل نیو کلیئر پاور پلانٹ میں رات کے وقت میں اچانک پیش آیا تھا، جس سے فوری طور پر کم سے کم 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ میں حادثے سے بہت سارہ خطرناک تابکار مادہ ہوا میں خارج ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے یوکرین سمیت یورپ کے دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
اس حادثے کی وجہ سے یورپ کے متعدد ممالک میں لاکھوں انسان کینسر اور سانس کی بیماریوں سمیت کئی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو گئے تھے اور اب تک ان علاقوں میں بیماریوں کے اثرات پائے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ چرنوبل نیو کلیئر پاور پلانٹ کے حادثے کے وقت یوکرین متحدہ روس یعنی سوویت یونین کا حصہ تھا۔ اس وقت چرنوبل نیو کلیئر پاور پلانٹ کے انتظامی معاملات سوویت فوج کے پاس تھے۔ بعد ازاں 1991 میں سوویت یونین بکھر گیا تو یوکرین سمیت کئی ریاستیں آزاد ممالک کی حیثیت میں وجود میں آئیں۔