Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

سلامتی کونسل کی جانب سے پلوامہ حملے کی مذمت، پاکستان کا کوئی ذکر نہیں

$
0
0

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی ہے اور حملے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے یہ بیان  حملے کے پورے ایک ہفتے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں۔ گزشتہ ہفتے بھارتی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے اس حملے میں بھارت کی وفاقی پولیس کے لگ بھگ 50 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرایا ہے اور اس کےخلاف تجارت کی معطلی سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔ تاہم پاکستان حملے میں ملوث ہونے کا الزام رد کر چکا ہے۔
 

سلامتی کونسل نے پلوامہ حملے سے متعلق یہ بیان کونسل کے ارکان کے مابین تفصیلی صلاح مشورے کے بعد جاری کیا ہے۔ اخبار کے مطابق بیان کے متن پر چین کو تحفظات تھے اور وہ اس کے اجرا سے قبل اس پر مزید غور و خوض چاہتا تھا جس کی وجہ سے بیان تاخیر کا شکار ہوا۔ چین کی وزارتِ خارجہ نے رواں ہفتے کہا تھا کہ وہ پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے معاملے پر بھارت اور دیگر فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے۔ بھارت ماضی میں بار مسعود اظہر کو سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دلانے کی کوشش کر چکا ہے لیکن چین نے بھارت کی یہ کوشش ویٹو کر دی تھی۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>