Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

انسانی خون کے بارے میں دلچسب حقائق

$
0
0

اگر انسانی خون کے ایک قطرے کو خردبین سے دیکھا جائے تو اس میں بے شمار چپٹے جسیمے یا خلیے ہلکے پیلے سیال مادہ میں، جسے پلازما کہتے ہیں، تیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ 55 فیصد خون پلازما پر مشتمل ہوتا ہے۔ پلازما زیادہ تر پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں انزائمز، معدنی نمکیات اور دیگر اجزا ہوتے ہیں۔ پلازما میں سرخ اور سفید خون کے خلیے اور پلیٹلٹس ہوتے ہیں۔ سرخ خلیے انسانوں میں گول، پرندوں میں بیضوی اور حیوانوں میں مخروطی شکل کے ہوتے ہیں۔ ہاتھوں اور ٹانگوں کی لمبی ہڈیوں کے گودے میں سرخ خلیے بنتے ہیں۔ ایک صحت مند انسان کے ایک مربع انچ خون میں 55 لاکھ سرخ خلیے ہوتے ہیں۔ سرخ خلیوں میں ایک رنگ دار مادہ ہوتا ہے جو ہیموگلوبن کہلاتا ہے۔ اس رنگ دار مادے کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ آکسیجن کو فوراً جذب اور خارج کرتا ہے۔ 

اسی وجہ سے سرخ خلیے پھیپھڑوں کی ہوا میں سے آکسیجن لے کر جسم کے تمام حصوں کو پہنچاتے ہیں۔ ایک ہزار سرخ خلیوں کے مقابلے میں ایک سفید خلیہ ہوتا ہے۔ مگر سفید خلیے جسامت کے اعتبار سے سرخ خلیوں سے بڑے ہوتے ہیں۔ یہ اپنی شکل تبدیل کر سکتے ہیں اور امیبا کی طرح ایک سے دو اور دو سے چار ہوتے رہتے ہیں۔ یہ بیماریوں کے جراثیم اور دیگر زہریلے مادوں کو اپنے اندر ہڑپ کر جاتے ہیں۔ جب کسی بیماری کے جراثیم خون میں شامل ہو جاتے ہیں تو یہ ان کا مقابلہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خون میں بیماری کے جراثیم داخل ہونے پر خون میں سفید خلیوں کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے۔ 

خون کی شریانوں کی دیواروں میں لچکدار بافتیں ہوتی ہیں۔ یہ شریانیں دوران خون میں بڑا کام کرتی ہیں۔ شریانوں میں ہر وقت خون بھرا رہتا ہے جس کی وجہ سے شریانوں کی دیواروں پر دباؤ پڑتا رہتا ہے۔ یہ دباؤ خون کا دباؤ کہلاتا ہے۔ جب دل سکڑتا ہے تو اس حالت کو systole کہتے ہیں اور جب دل پھیلتا ہے تو یہ حالت Diastole کہلاتی ہے۔ خون کا دباؤ ان دونوں حالتوں میں مختلف ہوتا ہے۔ نارمل بالغ آدمی کے خون کا دباؤ دل کے پھیلنے کی حالت میں 120 ملی میٹر اور سکڑنے کی حالت میں 80 ملی میٹر ہوتا ہے۔

محمد قاسم


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>