$ 0 0 ٭ عربی نام العراق چھٹی صدی عیسوی سے رائج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس لفظ کا ماخذ سمیری ہے۔ اس کے معنی ’’گہری جڑوں والا، سیراب، زرخیز‘‘ ہیں۔ ٭ عراق نے تین اکتوبر 1932ء کو برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔ ٭ 1991ء میں عراقی پرچم پر ’’اللہ اکبر‘‘ لکھا گیا۔ ٭ عراق نے 1948ء میں اولمپکس گیمز میں شمولیت اختیار کرنا شروع کی۔ ٭ ملک کے 20 فیصد رقبے پر پہاڑ ہیں۔ ٭ خلیج فارس پر عراقی ساحل صرف 58 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ ٭ دجلہ اور فرات عراق کے مشہور اور دو بڑے دریا ہیں۔ ان دریاؤں کا درمیانی علاقہ قدیم انسانی تہذیب کی آماج گاہ رہا۔ ٭ دنیا میں تیل کے ذخائر کے لحاظ سے عراق کا نمبر پانچواں ہے۔