$ 0 0 ٭ قدیم چین میں سپاہیوں کے لباس بعض اوقات کاغذ کے بنے ہوتے تھے۔ ٭ لفظ چین ’’چن‘‘ شاہی سلسلے سے لیا گیا ہے۔ اس سلسلے کے پہلے بادشاہ کا نام چن شی ہوانگ (260-210 قبل مسیح) تھا۔ ٭ تاریخ میں چین کے دارالحکومت کا نام بدلتا رہا۔ اس کا نام ڈاڈو، یان جِنگ، بی پنگ، پیکنگ یا بیجنگ رہا۔ ٭ چینی تہذیب کو قدیم ترین تصور کیا جاتا ہے۔ بعض تاریخ دانوں کے مطابق اس کی ابتدا چھ ہزار قبل مسیح میں ہوئی۔ ٭ چین اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کا رقبہ کم و بیش برابر ہے لیکن چین کی آبادی امریکا سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔ ٭ چین کی تقریباً 59 فیصد سے زائد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔ ٭ 2003ء میں چین کسی انسان کو خلا میں بھیجنے والا تیسرا ملک بن گیا۔ ٭ بہت سے تاریخ دانوں کا خیال ہے کہ فٹ بال کا آغاز ایک ہزار قبل مسیح میں چین سے ہوا۔