↧
وزیراعظم نیتن یاہو پر کرپشنز الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے، اسرائیلی پولیس
اسرائیلی پولیس نے ملک کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، ان کی اہلیہ سارہ کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ شاؤل ایلویچھ اور ان کی اہلیہ ایرس کے نام رشوت اور بدعنوانی سے متعلق کیس کی چارج شیٹ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق یہ تیسرا کیس ہے جس میں پولیس اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بد عنوانی کی تحقیقات کر رہی ہے۔ خیال رہے اسرائیلی وزیراعظم کو چارج شیٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے پولیس کا بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب 3 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد پولیس کمشنر رونی الشیچ مستعفی ہو گئے تھے۔
↧