Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

اردن میں ایک مرتبہ پھر خطرناک سیلاب سے تباہی

$
0
0

اردن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ بارشوں اور خطرناک سیلاب سے درجنوں افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہوگئے جبکہ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی متاثر ہو گئی ہے۔ اردن کے جنوب مغربی علاقوں کے علاوہ بڑے شہروں معان، البترا، وادی موسیٰ اور دارالحکومت عمان کے قریبی علاقوں میں سیلاب سے تباہی پھیل گئی ہے۔ سیاحوں کی جنت سمجھے جانے والے تاریخی شہر البترا میں 4 ہزار سیاح پھنس گئے تھے تاہم حکام کا دعویٰ ہے کہ تمام سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اب وہ محفوظ ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب سے درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثریت بچوں کی تھی جس کے بعد وزیر تعلیم اور وزیر سیاحت نے اپنے عہدوں سے بھی استعفیٰ دیا تھا۔ 










Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>