امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر بارک اوباما کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی۔ امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو منتخب کرنے کا مطلب جرائم کی لہر کو دعوت دینا ہو گا ۔ جواباً سابق امریکی صدر نے کہا کہ ری پبلکنز ایک بار پھر قوم کو خوف زدہ کرنے کی مہم پر نکلے ہیں جو کامیاب نہیں ہو گی ۔ ٹوئٹر نےامریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے والے 10 ہزار خود کار اکاونٹ بند کر دیے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی طرف سے بند کردہ اکاونٹس سے ووٹنگ کی حوصلہ شکنی کی جارہی تھی۔