↧
جلال الدین حقانی کون تھے ؟
چند سال قبل امریکہ اور اتحادی افواج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مولوی جلال الدین حقانی شدید زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اُنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی تمام تر انتظامی اور آپریشنل نگرانی اپنے بڑے بیٹے سراج الدین حقانی کے سپرد کر دی تھی۔ پہلی بار 2014ء میں مولوی جلال الدین حقانی کے طبعی موت مرنے کے اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد سے کئی بار ان کی موت کی خبر ذرائع ابلاغ کی زینت بن چکی ہے تاہم آج سے قبل طالبان نے کبھی ان خبروں کی تصدیق نہیں کی تھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق وہ آخری وقت تک اپنے بیٹے خلیل حقانی کے گھر میں مقیم رہے جو راولپنڈی کے ایک نواحی علاقے میں واقع ہے۔
↧