Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

پاکستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کون ہیں ؟

$
0
0

ڈاکٹر عارف علوی 29 جولائی 1949 کو پیدا ہوئے اور پیشے سے ایک ڈینٹسٹ ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی کا سیاسی کیریئر 5 دہائیوں پر مشتمل ہے اور انہوں نے اس سفر کا آغاز زمانہ طالبِ علمی میں ڈی مونٹمورینسی کالج آف ڈینسٹری لاہور سے کیا جہاں وہ طلبہ یونین کے صدر بنے۔ 1969 میں سابق صدرِ مملکت جنرل ایوب خان کے دور اقتدار میں وہ طلبہ تحریک کا حصہ رہے جبکہ ان کی جماعت کے لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔ وہ 1979 میں ہونے والے الیکشن میں کراچی سے جماعت اسلامی کے امیدوار تھے لیکن الیکشن نہ ہو سکے۔

پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ لاہور کے مال روڈ پر احتجاج کے دوران وہ گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، تاہم ابھی بھی ان کے دائیں بازو میں یہ گولی موجود ہے جو پاکستان میں جمہوریت کے لیے ان کی یاد گار ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی 1996 میں وجود میں آنے والی پاکستان تحریک انصاف کے بانیان میں سے ہیں اور یہ ابتدا میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا حصہ رہے، تاہم 1997 میں انہیں سندھ میں پارٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا تھا۔ 1997 میں ہونے والے عام انتخابات میں عارف علوی سندھ اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار بن کر سامنے آئے تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2001 میں عارف علوی پی ٹی آئی کے نائب صدر مقرر ہوئے جبکہ 2006 میں انہیں پارٹی کا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 2008 میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا اسی وجہ سے عارف علوی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، جبکہ 2013 میں ہونے والے انتخابات میں انہوں نے کراچی کے حلقہ این اے 250 سے کامیابی حاصل کی اور ایم کیو ایم پاکستان کی خوش بخت شجاعت کو شکست دی۔ رواں برس جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 کراچی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کو واضح اکثریت سے ہرا دیا تھا۔ 18 اگست کو پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>