↧
’مزاحمت کی علامت‘ فلسطینی لڑکی ’عہد تمیمی‘ اسرائیلی زندان سے رہا
فلسطین کے علاقے غرب اردن سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر فلسطینی لڑکیعہد تمیمی اور اس کی والدہ ناریمان کو آٹھ ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے النبی الصالح کی رہائشی سولہ سالہ عہد تمیمی کو گذشتہ برس کے آخر میں اس وقت اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لیا تھا جب اس نے اپنے گھر پر دھاوا بولنے والے غاصب صہیونی فوجیوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا تھا۔ اس واقعے کی ایک فوٹیج سامنے آنے کے بعد عہد تمیمی اور اس کی والدہ کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور انہیں آٹھ ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔ 19 دسمبر 2017ء کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں عہد تمیمی اور اس کی کزن نور التمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو اپنے گھرسے باہر نکلنے کے لیے ان سے تکرار کرتے دیکھا گیا۔
↧