Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

امریکی انتخابات کی ہیکنگ، روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد

$
0
0

سن 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کو ہیک کرنے کے الزام میں روس کے 12 جاسوسوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ روس کے 12 جاسوسوں نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے کمپیوٹر اور اُن میں موجود بڑے ڈیٹا کو ٹارگٹ کیا تھا۔ اس ڈیٹا کا تعلق سن 2016 کے صدارتی انتخابات میں اسی پارٹی کی خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن سے بھی تھا۔ روسی جاسوسوں پر فرد جرم خصوصی تفتیش کار رابرٹ میُولر کی تفتیش کے دوران حاصل شدہ معلوکات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔ میولر سن 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات کی چھان بین کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان ایک درجن روسی جاسوسوں پر گرینڈ جیوری نے بھی فرد جرم عائد کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان پر خصوصی تفتیش کار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ وہ پانچ لاکھ ووٹرز کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے کے بھی مرتکب ہوئے تھے۔ امریکی وزارت انصاف نے بھی الزامات عائد کیے جانے کا بیان جاری کیا ہے۔ واشنگٹن حکومت کے نائب ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روزنسٹین نے الزامات عائد کیے جانے کی تفصیلات کا اعلان کیا۔ نائب ڈپٹی جنرل کے مطابق الزامات کی حتمی تفصیلات خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر نے مرتب کی تھیں۔

فرد جرم کے مطابق روسی جاسوسوں نے ریاستی الیکشن بورڈ کے کمپیوٹر ڈیٹا کی تفصیلات کو چوری کیا۔ انہوں نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے بظاہر محفوظ خیال کیے جانے والے ڈیٹا میں سے مختلف ای میلز کو بھی چرایا۔ ایسی ڈیوائسز کی تفصیلات حاصل کی گئیں، جن کا تعلق ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کی ٹیم سے تھا۔ ان ای میلز کو صدارتی الیکشن سے قبل عام کر دیا گیا تھا۔ امریکا کے نائب ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روزن اسٹین کا کہنا ہے کہ ان غیر ملکی جاسوسوں نے ایک نئے انداز میں انتخابی عمل کے ووٹرز کو اپنا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کا مقصد ووٹرز کو پریشان اور کنفیوز کرنا تھا تا کہ وہ ذہنی طور اور اجتماعی انداز میں بھی منقسم ہو کر مناسب فیصلے سے محروم رہیں۔ ایسے امکانات بھی ہیں کہ خصوصی تفتیش کار کا صدر ٹرمپ کی مہم کے اہلکاروں کے ساتھ ٹکراؤ ہو سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ میولر کی تفتیش پر تنقید کر چکے ہیں۔

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles