↧
جنگیں اور مسلح تنازعات : دس ہزار سے زائد بچے ہلاک یا معذور
عالمی ادارے کی اس سالانہ رپورٹ کو ’بچے اور مسلح تنازعات‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 21 ہزار سے زائد واقعات میں مسلح تنازعات کے شکار علاقوں میں بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی کی گئیں۔ یہ شرح 2016ء میں ایسی خلاف ورزیوں کی سالانہ تعداد کے مقابلے میں بہت ہی زیادہ تھی۔ عالمی ادارے کی اس رپورٹ میں عرب دنیا کے غریب ترین ملک یمن کی صورت حال کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ یمن میں خانہ جنگی کی وجہ سے پچھلے سال مجموعی طور پر 1300 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہوئے۔
↧