ترک صدر طیب اردگان نے قبل از وقت ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کر دیا۔ طیب اردگان کی جماعت اے کے پارٹی کو غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 53.8 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ مخالف پارٹی کے محرم انجنے کو 30.1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ انتخابات میں اگر کوئی امیدوار 50 سے زائد ووٹ حاصل نہ کر پاتے تو الیکشن کا دوسرا دور 8 جولائی کو طے کیا گیا تھا۔ ترکی کے انتخابات کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ مقامی شہریوں اور 30 لاکھ دیگر ممالک میں مقیم ترک شہریوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے رجسٹر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ پارلیمانی اور صدراتی انتخابات ہوئے۔

