↧
فلسطینی بےدخلی کی برسی، امریکی سفارتخانہ، تباہ کن ٹرمپ : تبصرہ
دھوئیں اور شعلوں میں لپٹی ہوئی دنیا، غزہ پٹی سے ملنے والی تصویریں محض کسی خبر کی تصویریں نہیں ہیں۔ یہ تصویریں ان خطرات کی علامت ہیں، جن کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ڈی ڈبلیو کی چیف ایڈیٹر اینس پوہل کا لکھا تبصرہ۔ ایک سیاستدان کے طور پر ٹرمپ نے یہ فیصلہ کیسے کیا کہ ان علاقوں میں، جو سات عشرے قبل فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کر کے حاصل کیے گئے تھے اور جن پر آج اسرائیلی ریاست قائم ہے، امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کی علامتی تقریب عین اسی دن منعقد کی جائے، جب فلسطینی اپنی بے دخلی کی ستّرویں سالگرہ منا رہے ہوں۔ یروشلم میں امریکا کے نئے سفارت خانے کی عمارت کا نصف حصہ شہر کے اس مشرقی حصے میں تعمیر کیا گیا ہے، جسے فلسطینی مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے دو ریاستی حل کی صورت میں اپنی آزاد اور خود مختار ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔
↧