Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ اسرائیل نے کیا

$
0
0

شام کے سرکاری ٹی وی نے ایک اعلیٰ فوجی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے 'ایف 15'جنگی طیاروں نے شام کے پڑوسی ملک لبنان کی فضائی حدود سے شامی فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے۔ شام اور روس نے کہا ہے کہ  شام کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر کیا جانے والا حملہ امریکہ نے نہیں بلکہ اسرائیل نے کیا تھا۔ اس سے قبل شام کی حکومت نے اس حملے کا الزام امریکہ پر عائد کیا تھا لیکن امریکی محکمۂ دفاع 'پینٹاگون'نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے شام میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ روس کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے وسطی صوبے حمص میں واقع 'ٹی 4'نامی فوجی ہوائی اڈے پر حملہ اسرائیل کے دو جنگی طیاروں نے کیا تھا جو لبنان کی فضائی حدود میں تھے۔

شامی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے بھی روسی فوج کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے کہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے ایک اعلیٰ فوجی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے 'ایف 15'جنگی طیاروں نے شام کے پڑوسی ملک لبنان کی فضائی حدود سے شامی فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے۔ سرکاری ٹی وی نے واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔ البتہ اپنی پہلی رپورٹ میں سرکاری ٹی وی نے کہا تھا کہ حملے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج نے ہوائی اڈے پر فائر کیے جانے والے آٹھ میں سے پانچ میزائل مار گرائے البتہ تین میزائلوں نے ہوائی اڈے کے مغربی حصے کو نشانہ بنایا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے ہوائی اڈے پر روسی فوجیوں کی بڑی تعداد بھی تعینات ہے اور اس ہوائی اڈے سے اڑنے والے جنگی جہاز تواتر سے شام میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر بمباری کرتے ہیں۔ شام میں جاری تشدد پر نظر رکھنے والی برطانوی تنظیم 'سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس'نے کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر کیے جانے والے حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

بشکریہ وائس آف امریکہ

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>