Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

شام کی جنگ میں ترکی اور امریکی افواج آمنے سامنے

$
0
0

ترک فوج کی ممکنہ طورپر شمالی شام کے علاقے منبج میں آمد کے پیش نظر وہاں پر تعینات امریکی فوج نے بھی دفاعی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ عربی ٹی وی کے مطابق منبج میں 300 امریکی فوجی تعینات کیے گئے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ بکتر بند گاڑیاں اوربھاری ہتھیار بھی پہنچائے گئے ہیں، منبج میں یہ امریکی پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں ترکی نے عفرین شہر کے بعد منبج میں بھی فوج داخل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

عفرین میں ترکی نے جنوری میں ’شاخ زیتون‘ کےعنوان سے کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ واضح رہے کہ عفرین کے برعکس منبج میں امریکی فوجی اڈہ اور امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جو ترک فوج کے لیے ایک مسئلہ بن سکتی ہے۔ گزشتہ ہفتے ترکی کی قومی سلامتی کمیٹی نے کہا تھا کہ اگر منبج سے کرد عسکریت پسند نکل نہیں نکلتے تو ترک فوج کو اس شہر میں داخل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>